بدن کی طہارت

بدن کی طہارت

نمازی کو اپنا بدن نجاستِ حکمی و حقیقی سے پاک کرنا فرض ہے ، نجاست حکمیہ وہ ہے جو دیکھنے میں نہیں آ سکتی مگر شریعت کے حکم سے نجاست کہلاتی ہے اس کی دو قسمیں درج زیل ہیں

حدثِ اکبر یا جنابت یعنی غسل فرض ہونا

حدثِ اصغر یعنی بے وضو ہونا

Image

پس جنابت والی کے لئے غسل اور بے وضو کو وضو کرنا نجاستِ حکمی سے بدن کو پاک کرنا کہلاتا ہے اس کی تفصیل طہارت کے بیان میں گزر چکی ہے نجاستِ حقیقیہ وہ ناپاکی ہے جو دیکھنے میں آئے جیسے پیشاب، پاخانہ، خون، شراب وغیرہ، اس کی بھی دو قسمیں ہیں

غلیظہ

خفیفہ

ان دونوں کی تفصیل بھی طہارت کے بیان میں گزر چکی ہے نجاستِ حقیقیہ سے بدن کو پاک کرنا اس وقت فرض ہے جبکہ نجاست اتنی لگی ہو کہ نماز کی مانع ہو اور اس کا دور کرنا ایسے فعل کا مرتکب ہوئے بغیر ممکن ہو جس کی برائی اس سے سخت شدید ہو پس اگر آدمیوں کے سامنے ستر کھولے بغیر نجاست دور نہیں کر سکتا تو اسی نجاست سے نماز پڑھ لے، حقیقیہ کی مقدار جو مانع نماز ہے اور جس کا دھونا فرض ہے

اس کی تفصیل درج زیل ہے

اس کی تفصیل یہ ہے کہ نجاستِ غلیظہ اگر درہم سے زیادہ ہو تو اُس کا دھونا فرض ہے اور اس کے ساتھ نماز پڑھنے سے نماز نہیں ہو گی اور اگر درہم کی مقدار ہے تو اُس کا دھونا واجب ہے اور نماز اس کے ساتھ جائز

مگر مکروہِ تحریمی ہے جس کا لوٹانا واجب ہے اور قصداً اتنی نجاست لگی رکھنا بھی جائز نہیں اور اگر درہم سے کم ہے تو اس کا دھونا سنت ہے اگر نجاستِ غلیظہ گاڑھی ہے جیسے پاخانہ تو درہم کے وزن کا اعتبار ہے اور وہ ساڑھے چار ماشہ ہے پس اگر جسم والی نجاستِ غلیظہ وزن میں ساڑھےچار ماشہ سے کم ہو

لیکن پھیلاؤ میں درہم ( روپیہ) کے برابر ہو تو نماز کے مانع نہیں ہے اور اگر پتلی ہو جیسے پیشاب، شراب وغیرہ تو وہ ایک روپیہ کے پھیلاؤ کے برابر ایک درہم کہلاتی ہے اگر نجاستِ خفیفہ لگی ہو تو جب تک بدن یا کپڑے کی چوتھائی سے کم ہے معاف ہے یعنی نماز صحیح ہونے کی مانع نہیں ہے نجس ہونے کے بارے میں ظاہری بدن کا اعتبار ہے پس اگر نجس سرمہ آنکھوں میں لگایا تو آنکھوں کا دھونا واجب نہیں

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی