اگر آپکو کسی انجان لڑکی کی فرینڈ ریکوئیسٹ فیس بک پر آئے

اگر آپکو کسی انجان لڑکی کی فرینڈ ریکویسٹ فیس بک پر آئے

تو رومانوی سینوں میں کھونے سے پہلے چند مندرجہ زیل طریقوں اس کی تحقیق کر لیں

  • اگر اس کا نام کیوٹ پری
  • ٹُو ہاٹ ٹو ہینڈل
  • باربی ڈال
  • پرنسس

وغیرہ سے ملتا جلتا ہو تو سمجھ جائیں کہ ابھی آپ کے مقدر پر چھائے تاریکی کے سائے نہیں چھٹے اور فوری فرینڈ ریکویسٹ ریجیکٹ یا بلاک کردیں

کیونکہ 99 فیصد فیک اکاؤنٹ ہے

Image

لیکن اگر اسکا نام انسانوں والا ہے تو اگلے سٹیپ نمبر :2

پر چلے جائیں 2۔ اب وال کا وزٹ کریں اور دیکھیں کہ‏ اس کا یہ اکاؤنٹ کب بنا تھا۔ اگر تو اس نے کل، پرسوں، ایک ہفتہ پہلے یا اسی مہینے اپنا یہ اکاؤنٹ بنایا ہے اور آپ کو انباکس بھی بھیج دیا ہے تو اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں

کہ آپ کے اندر سے نکلنے والی مقناطیسی لہروں نے اس لڑکی کو دنیا کے کسی دوسرے کونے سے اپنی طرف متوجہ کرلیا تھا بلکہ اسکی صرف اور صرف ایک ہی وجہ ہوسکتی ہے کہ یا تو آپ کا کوئی دوست آپ کے ساتھ کوئی گیم کر رہا ہے یا پھر کوئی غفورا آپکے سکرین شاٹ بنانے یا اکاؤنٹ اڑانےکے درپے ہے لہذا اسی سٹیپ پر اپنی تفتیش ختم کردیں لیکن اگر اس کی پروفائل تازہ تازہ نہیں بلکہ ایک سال ‏سے پرانی ہے تو پھر آپ اپنی تفتیش جاری رکھتے ہوئے

سٹیپ نمبر 3 پر عمل کریں

3۔ اب آپ لڑکی کی وال پر اس کے ' About ' سیکشن کا جائزہ لیں۔ اگر تو اس نے اپنی انفارمیشن میں اپنی تعلیم لمز، کنئیرڈ کالج، بیکن ہاؤس سکول سسٹم، ڈی پی ایس، این سی اے، کنگ ایڈروڈ میڈیکل کالج وغیرہ لکھی ہے تو آپکی جانچ پڑتال یہیں مفقود ہوتی ہے کیونکہ اگر آپ کو اپنی ماں کی تمام دعائیں بھی لگ جائیں تو بھی آپ کو لمز، این سی اے، آئی بی اے، ڈاکٹر یا انجینر لڑکی خود سے کبھی میسج کرکے دوستی کی خواہش کا اظہار نہیں کرنے والی لیکن اگر اس نے کچھ نہیں لکھا بلکہ کسی سرکاری سکول یا کالج سے ایف اے یا بی اے کیا ہو تو پھر آپ کی امید ابھی بھی قائم ہے

سٹیپ نمبر 4 پر جائیں اور ‏اپنے نصیب کی بارش اپنی چھت پر

آپ دوشیزہ کی گزشتہ 30 دن کی ایکٹیویٹیز کا جائزہ لیں۔ اگر تو اس کی تمام تر پوسٹس تصویری شکل میں ہیں، مطلب کہ اس نے کسی کی پوسٹس شئیر کی ہیں اور خود سے کبھی کوئی پوسٹ نہیں کی، یا زیادہ سے زیادہ یہ پوسٹ کی ہو کہ آج میرے سر میں بہت درد ہے، یا گڈ مارننگ گائیز، یا میں اس تصویر میں کیسی لگ رہی ہوں، یا آج صبح سے طبیعت بہت خراب ہے وغیرہ تو اب میرے بھائی بوجھل دل کے ساتھ اپنا یہ شرمندگی والا سفر یہیں روک لیں کیونکہ یہ کوئی پرانا خوچل قسم کا ویلا مشٹنڈہ ہے جسکا کام آپ جیسے مفت کے ٹھرکیوں کو بیوقوف بنانا ہے اور لوڈ مانگنا ہے لیکن اگر اس کی پوسٹس سیاست، سماجی پہلوؤں، اپنے پرسنل حالات زندگی سے متعلق ہوں جن سے لگے کہ یہ سب اس نے خود لکھا ہے تو پھر اپنے من مندر میں بجنے والی گھنٹیوں کے ساز سنتے رہیں اور

اگلے سٹیپ نمبر 5 پر پہنچ جائیں

۔ اب آپ نے اس لڑکی کی پروفائل فوٹو پر موجود کمنٹس کا بغور جائزہ لینا ہے۔ اگر تو اکثریتی کمنٹس آپ جیسے واجبی شکل و صورت کے ہر عمر کے ٹھرکی حضرات کررہے ہیں، جن میں انپڑھ ویلوں و عرب ممالک میں لیبر کرنے والے بھی شامل ہیں تو پھر اے میرے بدقسمت دوست، تمہیں اس ‏دفعہ بھی ہمیشہ کی طرح محبت میں ناکامی کا سامنا ہی کرنا پڑا۔ خاموشی سے اس کی وال سے واپس چلے جاؤ اور اچھے وقت کا انتظار کرو، لیکن اگر کمنٹس میں مہذب قسم کے لوگ نظر آئیں، جن میں ایک آدھ اس کا فیملی ممبر بھی شامل ہو ‏تو پھر حوصلہ جواں رکھیں، ہوسکتا ہے کہ اللہ نے آپ کی سن لی ہو

سٹیپ نمبر 6 پر تشریف لے جائیں

۔ اب آپ اس لڑکی کی فرینڈ لسٹ اگر پبلک ہے یا پروفائل کمنٹس میں موجود اپنی عمر کے لڑکوں سے شکل و صورت کوالیفیکشن اور نوکری کے حساب سے اپنے ساتھ موازنہ کریں۔ یقیناً وہ سب لوگ شکل و صورت میں آپ سے بہتر اور تعلیم و سٹیٹس کے اعتبار سے آپ سے اوپر ہونگے لیکن گھبرانا نہیں بلکہ باتھ روم میں جا کر اپنے منہ ‏پر ٹھنڈے پانی کے چھینٹے ماریں، تولیا سے منہ رگڑ رگڑ کر صاف کریں اور پھر شیشے کے سامنے کھڑے ہو کر اپنے آپ سے سوال کریں کہ اس لڑکی کو کیا پاگل کتے نے کاٹا تھا جو تم سے بہتر لوگوں کی موجودگی میں تمہارے پیچھے پڑ گئی؟ آپ کی تفتیش یہیں ختم ہوگئی، لیکن اگر شومئی قسمت سے اس لڑکی کی لسٹ میں آپ سے بھی زیادہ شوخے اور ناکام لوگ پائے جاتے ہیں تو پھر 'ابھی مجھ میں کہیں، باقی تھوڑی سی ہے زندگی' گائیں کیونکہ آپ میری طرح ان چند خوش نصیبوں میں ‏سے ایک ہیں جس سے ایک حقیقی دوشیزہ نے خود دوستی کی خواہش کا اظہار کیا ہے



ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی